6 فروری، 2021، 5:29 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84214395
T T
0 Persons
کرمانشاہ، ایران کا تیسرا پیٹروکیمیکل مرکز ہوگا: وزیر تیل

کرمانشاہ، ارنا- ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ صوبے کرمانشاہ میں چوتھے پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے نفاذ سے اس صوبے، بوشہر اور خوزستان کے بعد ایران کا تیسرا پیٹروکیمیکل مرکز ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "بیژن نامدار زنگنہ" نے ہفتے کے روز صوبے کرمانشاہ میں مزاحمتی اقتصاد سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کرمانشاہ کے علاقے اسلام آباد غرب میں چوتھے پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے نفاذ کو اس صوبے کی صنعت میں تبدیلی کا ایک سنہری موقع قرار دے دیا۔

ایرانی وزیر تیل نے مزید کہا کہ اس صوبے کے علاقے گیلانغرب اور سرپل ذہاب کے قریب ایک نئے پیٹروکیمیکل کمپلیکس اور آئل ریفائنری کے قیام کیلئے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

زنگنہ نے مزید کہا کہ اس ریفائنری میں پیدا ہونے والی لائٹ گیس کو ملک کے گیس سپلائی نیٹ ورک میں میتھین کی شکل میں انجکشن لگایا جائے گا اور باقی کو پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں منتقل کیا جائے گا جو ریلوے کے قریب بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیج  فارس میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے میتھیل امیل، ایتھل آکسائڈ، مصنوعی ربڑ کی صنعتیں تشکیل دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کرمانشاہ میں میلمائن، پولیٹیلین اور میتھیل اومید اور ایتھیلین آکسائڈ کے تین کرسٹل پارکس بھی قائم سکتے ہیں، جن میں سے آخری کو اورامانات خطے میں ترقی اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

زنگنہ نے دھاتوں کی صنعت، کان کنی اور سیاحت کو صوبے کرمانشاہ کی اہم صلاحیتوں میں سے چند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے صوبے کی معاشی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .